0

جہلم منڈی محمد صدیق میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں چوری کی واردت،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان سے ملحقہ آبادی منڈی محمد صدیق میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں چوری کی واردت، نامعلوم چور را ت کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول میں نصب پانی کی موٹر اور 3 کمروں کے تالے توڑ کر الماریوں سے سامان اٹھا کر لے گئے۔ مکینوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ نامعلوم چوروں کو تلاش کرکے سکول کا سامان برآمد کروایا جائے تاکہ بچوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔