جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم معزز عدالت کے جج چوہدری فیاض الحسن ASJ جہلم نے منشیات کے مقدمہ نمبر23/ 545 بجرمCNSA 9-(i)3D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا،مجرم محمد عامر نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم محمد عامر کو14سال قید محض اور04لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم محمد عامر کو گزشتہ سال میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔
0