جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم معمر شریف شہریوں کی عزتیں اچھالنے اور جھوٹے الزامات لگا کر پیسے بٹورنے والا ملزم پولیس شکنجے میں، ملزم اپنے کم عمر شاگردکو مزموم مقاصد کے لئے استعمال کیا کرتا تھا، عزتوں کے سوداگر نے 60سالہ معمر شخص پربچے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کا بے بنیاد جھوٹا الزام عائد کرکے 50ہزار کی ڈیمانڈ کر رکھی تھی، امجد نامی ہیر ڈریسر نے بزرگ شہری کو بلیک میل کر کے 10ہزار روپے بٹور لیے تھے۔ ملزم امجد نے ہیر ڈریسر کی دکان بنا رکھی ہے، جہاں آنے والے شریف شہریوں کو اپنے شاگرد کے ذریعے بلیک میل کرکے سوشل میڈیا پر عزتیں اچھالنے کا کام شروع کررکھا تھا۔ تھانہ کالاگجراں پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملز م کوڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
0