جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر محمود)جہلم مشین محلہ میں واقع سوئمنگ پول میں ڈوب کر 10 سالہ بچہ جاں بحق، 2 کی حالت غیر، والدہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتارکرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے نادیہ بی بی ذوجہ محمد رمضان حال مقیم مدینہ ٹاؤن جہلم نے موقف اختیار کیا کہ ضلع جھنگ کی رہائشی و سکونتی ہوں، 20 سال سے اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ جہلم میں مقیم ہیں،عیدالاضحی کے پہلے روز بچوں اور خاوند کے ہمراہ اپنی ساس کے گھر ڈھوک عبداللہ آئے اس طرح 17 جون کے میرے 2 بیٹے فیضان علی، شاہنواز،3 ساتھیوں کے ہمراہ جن کے نام صابر علی،حسین علی ولد طاہر،اویس علی کے ہمراہ مشین محلہ نمبر2 میں ملک ظہور ولد نامعلوم کے سوئمنگ پول میں نہانے کے لئے چلے گئے جو کہ 2/3 گھنٹے کے بعد واپس آگئے،اس طرح میرے بیٹے فیضان علی میری نند کے بیٹے صابر علی کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی جنہیں میرا خاوند لیکر اسلام آباد ہسپتال میں لیکر چلا گیاجو ابھی تک دونوں اسلام آباد میں زیر علاج ہیں جبکہ میرا دوسرا بیٹا شاہنواز جو کہ گھر میں موجود تھا کی طبیعت بھی اچانک خراب ہونا شروع ہوگئی جسے میں اپنے دیوریاسین کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم لے گئی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی میرا بیٹا راستے میں فوت ہوگیا، جبکہ دیگر ایک بیٹا اور بھانجا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں جس پر تھانہ سٹی پولیس کے تفتیشی افسر زاہد رضا نے زیر دفعہ 322 ت پ،34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
0