0

جہلم مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔کیپٹن (ر) سمیع اللہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ریسکیو 1122 بہت ہی پیشہ وارانہ انداز اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ بلال اظہر کیانی مشیر وزیر اعظم،سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم،ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریاے جہلم پر ایک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا۔ جس میں بلال اظہر کیانی مشیر وزیراعظم،کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم، لیفٹینٹ کرنل راجہ محمد سہیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ایکسین ایریگیگیشن، توصیف بیگ (حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی), سعید احمد (الصدیق ویلفیئر) اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ بلال اظہر کیانی مشیر وزیراعظم، ڈپٹی کمشنر جہلم اور کمانڈر ہیڈکوارٹر 53 نے فلڈ موک ایکسر سائز کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو 1122 جہلم اور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن ریسکیو1122 جہلم احسن طریقے سیاپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمٹ کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں۔تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہیاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔