جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم مرکزی قبرستان کے گورکند نے ہزاروں روپے اینٹھ کر ایک اور قبر کی بے حرمتی کرڈالی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ مہدی شاہ کے رہائشی اشتیاق پرویز ولد سوداگر خان نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بہنوئی بشیر احمد مرحوم عرصہ تقریباً اڑھائی سال قبل قصائے الہی سے وفات پاگئے تھے جن کی آخری آرام گاہ مرکزی قبرستان نزد جنت مسجد میں واقع ہے ہر جمعہ کو فاتحہ خانی کے لیے قبرستان جاتا ہوں آج بعد نماز جمعہ سائل اور ہمر اہ محمد عاصم کھوکھر ولد محمد اشتیاق پر ویز چوہدری تصور حسین ولد محمد عاشق سکنائے شمالی محلہ تحصیل و ضلع جہلم فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان آئے بوقت قریب 2 بجکر 15 منٹ دن دیکھا کہ میرے بہنوئی بشیر احمد مرحوم کی قبر کا نام و نشان ختم ہو چکا ہے جہاں ایک اور تازہ نئی قبر بنی ہوئی تھی جس پر میں نے گور کند خالد محمود ولد ریاست علی ساکن نزد مسجد مبارک اہلحدیث کو چہ ڈاکٹراں محلہ مشین نمبر 3 جہلم سے رابطہ کیا اور دریافت کیا کہ یہ قبر کس نے بنائی ہے جس پر اس نے کہا کہ میں نے ہی یہ قبربنوا کر دی ہے جسکے ساتھ بحث و تکرار شروع ہو گئی گور کند محمد خالد مذ کور نے میرے بہنوئی بشیر احمد مرحوم کی قبر کو مسمار کرکے اس کے اوپر نئی قبر تعمیر کر کے قبر کی بے حرمتی کی ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے بجرم 297 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔
0