جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم مرغی کے گوشت کی پچھلے دوماہ میں نرخوں میں 229 روپے فی کلو کا اضافہ۔ یکم اپریل کو مرغی کے گوشت کے نرخ444 روپے کلو اور اب 673 روپے کلو ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 261 روپے درجن تک پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے برائلر مرغی کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا گرم موسم کی وجہ سے بھی برائلر چکن کی پیدوار میں کمی ہوئی ہے۔ پولٹری مافیا سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کرکے نرخ بڑھا رہا ہے۔ برائلر چکن کا ریٹ 673 روپے تک پہنچتے ہی بیف اور برائلر کے نرخ تقریب برابر ہو چکے ہیں جس کے باعث اب مرغی کا گوشت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں کھانے کے نرخ میرج ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز کے مالکان نے ڈبل کر دیئے ہیں۔جبکہ ہوٹلز پر چکن کڑاہی، تکہ وغیرہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے بعد شہریوں سے سیرو تفریح کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیف اور مٹن خریدنے کی سکت عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی اور اب چکن بھی بچوں کو مہیا نہیں کر سکیں گے۔ حکومت پوائنٹ سکورنگ سے نکل کر عوامی مسائل پر توجہ دے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بیوی بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔
0