جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم محکمہ وائلڈ لائف کے افسران و اہلکاروں کی من مانیاں عروج پر، سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال بغیر لائسنس کے پرندوں کی خرید و فروخت جاری، اعلی افسران کو ” سب اچھاہے ” کی رپورٹس دی جارہی ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی سرپرستی میں نایاب نسل کے پرندوں و جانوروں کی خرید و فروخت کا دھندہ عروج پر ہے،شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں نایاب نسل کے جانوروں اور پرندوں کی خریدو فروخت کے لیے باقاعدہ بااثر افراد نے دکانیں قائم کر رکھی ہیں،جہاں سے ہر قسم کے جانور اور پرندے خریدے جا سکتے ہیں،شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لیے فرض شناص ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہو سکے
0