0

جہلم محکمہ موسمیات پاکستان نے 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی جاری کر دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم محکمہ موسمیات پاکستان نے 26 جون سے یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشنگوئی جاری کر دی-صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) جہلم سمیت صوبہ بھر میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 جون سے 01 جولائی کے دوران جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔