0

جہلم محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت سے ضلع جہلم میں پولیو خاتمے کا سلسلہ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کی انتھک محنت سے ضلع جہلم میں پولیو خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے لاکھوں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا رہا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت اور پولیو مہم انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت نے گزشتہ پولیو مہم بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں نے دن رات کام کرکے ہدف حاصل کئے اور تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی جس پر ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے افسران اور تمام پولیو ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے آئندہ مہمات میں بھی اسی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔