0

جہلم محکمہ ایکسائز لمبا عرصہ ایک جگہ مقرر انسپکٹر ز تبدیل کرنے پر غور،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم محکمہ ایکسائز لمبا عرصہ ایک جگہ مقرر انسپکٹر ز تبدیل کرنے پر غور،متعلقہ ڈویژن سے ہٹ کر دوسری ڈویژن میں کام کر نیوالوں کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ٹیکس ریکوری ہدف پورا نہ کر نیوالوں کو بھی تبدیل کیا جاسکتاہے، اگلے چند روز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں بعض ڈائریکٹرز ایکسائز، 17 ایکسائز افسروں کے تبادلوں کے بعد پچھلے کئی سالوں سے ایک ہی زون اور سیٹوں پر تعینات ایکسائز انسپکٹروں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے غور شروع کر دیا گیاہے۔ علاوہ ازیں جو ایکسائز انسپکٹر جس ڈویژن میں بھرتی ہوئے ہیں ان کی تعیناتی بھی متعلقہ ڈویژن میں کی جائے گی اور متعلقہ ڈویژن سے ہٹ کر دوسری ڈویژنز میں کام کرنے والے ایکسائز انسپکٹروں کو تبدیل کر دیا جائے گا جس کے لئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے واضع رہے محکمہ ایکسائز پنجاب میں اعلی سطح پر افسروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا آغاز محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹرز سے شروع کیا گیا تھا پہلے 6 ایکسا ئر ڈائریکٹر ز کو تبدیل کیا گیا جس کے بعد 17 نومبر کو محکمہ ایکسائز پنجاب کے 17 ایکسائز افسروں کے تبادلے کر دیے گئے جن میں سابق حکومت کے بعض منظور نظر ایکسائز افسر ان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ایکسائز افسروں کو تبدیل کرنے کے بعد محکمہ ایکسائز کے کئی ایکسائز انسپکٹروں کے تبادلوں کا بھی امکان ہے اور ان کے ساتھ ایکسائز کلرکوں اور کانسٹیبل بھی تبدیل کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب میں مزید ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسروں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے حتمی مشاورت جاری ہے۔ جن کا آئندہ چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ جبکہ ٹیکس ریکوری ہدف پورا نہ کرنے والے اور ناقص کار کردگی پر بعض ایکسائز انسپکٹروں اور ای ٹی او ایکسائز کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔