0

جہلم لیڈی منشیات فروش ملزمہ گرفتار

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج چوکی کینٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تفصیلات کے مطابق لیڈی منشیات فروش سمیت 01 منشیات فروش ملزم گرفتارکر لیا گیا،چرس و ہیروئن برآمد،ملزمان کی شناخت محبوب اور کرن کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمہ کرن سے 01کلو300گرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ منشیات فروش ملزم محبوب سے 01کلو240گرام چرس برآمد کر لی گئی،منشیات فروش ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کہ کہنا تھا کہ معاشریکا ناسورہیں جن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت قمر کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے 01کلاشنکوف مہ راؤنڈ برآمد کر لیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔