دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جہلم لاہور موڑ کے قریب بس، ڈمپر اور دو کاریں حادثہ کا شکار ہو گیے ایس پی انوسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گیے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا،حادثہ میں ایک خاتون جانبحق ہو گئی ہے جبکہ36شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جہلم پولیس نے فوری طور پر حادثہ پر ریسپانڈ کیا اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا، ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس دیگر اداروں کے ساتھ ملکر جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم ک جا رہی ہے،جہلم پولیس افسوس ناک سانحہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے جن کی مدد کےلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
0