0

جہلم قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدوار میدان میں آگئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدوار میدان میں آگئے، مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے، تفصیلات کے مطابق جہلم قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے3 حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 15 امیدواروں نے 2024 کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنی درخواستیں مرکزی قیادت کو بھجوادی ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض،سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی کوارڈینٹر بلال اظہر کیانی، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے چوہدری محمد عابد اشرف جوتانہ، سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی، سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ملک غلام مصطفی کنڈوال، سابق ایم پی اے نوابزادہ سید شمس حیدرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 سے سابق ایم پی اے راجہ محمد اویس خالد، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، غلام حسین کیانی، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 سے سابق ایم پی اے چودھری سعید اقبال، سابق ایم پی اے چودھری لال حسین،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم چوہدری محمد بوٹا جاوید، سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ کامران حیات، سابق چیئرمین ایم سی جہلم مرزا راشد ندیم، زاہد حسین شاہ،ناصر محمود، صوبائی حلقہ پی پی 26 سے سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار احمد شہزاد، سابق ایم پی اے ناصر جاوید چوہدری، سابق ایم پی اے نوابزادہ سید شمس حیدر،میجر (ر) چوہدری آصف محمود، محمد تیمور نوازشامل ہیں جنہوں نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔