0

جہلم قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم احسان کیانی کو دو دفعہ سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر غلام محی الدین رانجھا کی قتل کے مقدمے میں موثر پیروی، قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم احسان کیانی کو دو دفعہ سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ویژن کے مطابق غلام محی الدین رانجھا ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کی موثر پیروی کی بدولت بعدالت ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نے مقدمہ نمبر 104/23، بجرم 302/324/34 ت پ، تھانہ منگلا کینٹ جہلم میں نامزد ملزم احسان کیانی کو زیرِ دفعہ (b)302 ت پ دو دفعہ سزائے موت کا حکم اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ زیرِ دفعہ 324 ت پ 10 سال قیدِ بامشقت اور 50 ہزار جرمانہ اور زیرِ دفعہ 337F6 ت پ دو سال قیدِ بامشقت معہ ایک لاکھ دمان کی سزا سنائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ظفر اقبال اور پبلک ریلیشنز آفیسر ظہیر عباس اُپل اے ڈی پی پی نے کہا کہ مقدمات کی بہتر پیروی سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور اسی سے قانون کی عمل داری قائم ہو گی اور عوام کا انصاف کے نظام پر اعتماد بڑھے گا، ایسے مقدمات میں سزا یابی محکمہ پبلک پراسیکیوش کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔