0

)جہلم فیملی پارک ضلع کا تاریخی پارک عدم توجہی سے تباہی کا شکار

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم فیملی پارک ضلع کا تاریخی پارک ہے لیکن عدم توجہی سے تباہی کا شکار ہو چکا ہے اس کو بہتر بنا کر شہریوں کے لیے ایک بہترین تفریح گاہ بنائی جاسکتی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے ضلع کچہری میں واقع فیملی پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سی او ضلع کونسل کے ہمراہ پارک کی موجودہ حالت کا معائنہ کیا اور پارک کی بہتری بارے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ یہ پارک کم خرچ اور کم محنت سے بہترین تفریح گاہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔