جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی رکشہ شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، چیف سیکرٹری کی غیر قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی رکشہ شاپس کیخلاف سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت،موٹرسائیکلوں کو رکشہ میں تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیر تیار کئے گئے موٹر سائیکل رکشہ ماحولیاتی آلودگی، حادثات کا سبب بنتے ہیں،غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشوں کو رجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے،صرف فٹنس کے معیار پر پور اترنے والے موٹر سائیکل رکشوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، ایک ماہ بعد کسی غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشہ کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکرٹری صنعت کو موٹر سائیکل رکشہ تیار کرنے والی ورکشاپس کی رجسٹریشن کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت، اب تک سات کمپنیوں کو موٹرسائیکل رکشہ تیار کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں زیادہ تر موٹرسائیکل رکشہ سیفٹی سٹینڈرڈز کے بغیر مقامی ورکشاپس میں تیار کئے جا تے ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے۔
0