0

جہلم غیر تربیت یافتہ چنگ چی رکشہ ڈرائیور حادثات کا باعث بننے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ٹریفک پولیس کے عملے کی غفلت، شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک سگنل کا نہ ہونا، کم عمر موٹر سائیکل سوار، تیز رفتاری اور غیر تربیت یافتہ چنگ چی رکشہ ڈرائیور حادثات کا باعث بننے لگے۔ ٹریفک پولیس ہیلمنٹ کے استعمال پر عملدرآمد کروانے میں بھی بری طرح نا کام شرح حادثات اور اموات میں غیر معمولی اضافہ لمہ فکر یہ ہے۔ شہری اور سماجی حلقوں کا گہری تشویش کا اظہار شہریوں نے آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری و سماجی حلقوں نے میڈیا کے نمائندگان کی وساطت سے آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اہم چوک چوراہوں میں ٹریفک سگنل کا نہ ہونا، کم عمر موٹر سائیکل سوار، تیز رفتاری اور غیر تربیت یافتہ چنگ چی رکشہ ڈرائیور حادثات کا باعث بننے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے افسران ہیلمٹ کے استعمال پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنانے میں بری طرح نا کام ہو چکے ہیں، ٹریفک پولیس کی غفلت سے شرح حادثات اور اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جو کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ اور کم عمر رکشہ و موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کاروئیاں کی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔