جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم غلہ منڈی میں کریانہ شاپ پر فائرنگ، تاجر باپ،بیٹا جانبحق دو شدید زخمی،نعشیں سول اسپتال منتقل، دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا،فیصل پہلوان نامی شخص نے پرانی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو تاجروں کو دکان پر قتل کیا بعد میں انکے گھر فائرنگ کر کے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا ملزم کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل پہلوان نامی شخص نے غلہ منڈی میں مقامی تاجر ملک یامین جس نے غلہ منڈی کے اندر کریانہ سٹور اور ساتھ کاسمیٹکس سٹور بنا رکھا ہے جہاں پر محمد یامین،ناصر محمود اور فیصل محمود پسران محمد یامین کام کرتے ہیں،گزشتہ رات تقریبا سوا نو بجے محمد یامین اپنے بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سلیمان پارس جا رہئے تھے،کہ سامنے سے آنے والے نوجوان فیصل پہلوان ولد عابد حسین سکنہ شمالی محلہ نے پسٹل سے فائر کئے اور للکارا کے آج تم سب باپ بیٹوں کو زندہ نہیں چھوڑوں گا اور سیدھے فائرکرنے شروع کر دئیے،فائر میرے بھائی ناصر محمود اور محمد یامین کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے جس سے شدید زخمی ہو گئے اور موٹر سائیکل سے نیچے گر گئے، اسطرح جانبحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا پولیس نے زیر دفعہ 302ت پ324ت پ 109ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا واقع کی اطلاع پر ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کروا دی اسطرح سوہاوہ پولیس نے دوران ناکہ بندی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران قتل کے ملزم فیصل پہلوان کو حراست میں لیکر جہلم منتقل کر دیا ہے،مدعی مقدمہ یاسر محمود ولدمحمد یامین نے فیصل پہلوان اس کے والد عابد حسین اور کاشف ولد عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے،
0