0

جہلم عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 نے پلان ترتیب دے دیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم عید الفطر کے موقع پر ریسکیو 1122 نے پلان ترتیب دے دیا، ریسکیو 1122اہلکار عید کے تینوں دن 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت موقع پر پہنچنے کی روایت برقرار رکھیں گے یہ بات ڈی او ریسکیو انجینئر محمد سعید نے عید الفطر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس میں کہی، اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایمرجنسی آفیسر سعید احمد نے کہا کہ شہر کے تمام اہم مقامات پر ریسکیو1122ایمبولینسز اور موٹر سائیکل سکواڈ کے اہلکار موجود ہوں گے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی عید کی قربانی دیتے ہیں کیونکہ شہریوں کی خدمت اور حفاظت ہی ہمارا نصب العین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں