جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم عجب کرپشن کی غضب کہانی چوکی دار ہی چور نکلے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین کی انوکھی واردات، ایس ایچ او تھانہ دینہ کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ 2/3 روز قبل جنید نامی ایکسائز انسپکٹر ہمراہ نفری ترکی ٹول پلازہ پر ایک کار برنگ سرخ کو روکا، جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی، بعد ازاں بدنیتی اور بددیانتی سے منشیات اپنے پاس محفوظ کرلی، اس طرح انہوں نے 2 نامعلوم ملزمان کو چھوڑ دیا، منشیات اور کار ان کے قبضہ میں ہے۔ جس پر اسی مخبر خاص کے ذریعے سے موجودگی مندرجہ بالا افسران وملازمان جنید نامی انسپکٹر کو تھانے بلایا جس نے ایک توڑا برنگ سفید اٹھایا ہوا تھا دفترہذا آیا اور متذاکرہ توڑا پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ 5 جنوری 9 بجے دن جنید رزاق انسپکٹر دانیال حسین کانسٹیبل،مرزا عامر کانسٹیبل، محکمہ ایکسائز ڈیپارمنٹ اورایک کس پرائیویٹ شخص مسمی ذوالفقار عرف ذلفی جو ان کے ساتھ بطور ڈرائیور کار نمبری 406/AAA کو ترکی ٹول پلازہ پر روکا جس پر ایک مرد مسمی شہزاد رحمان ولد عبداللہ جان ساکن اکرم پارک، غالب مارکیٹ مکان نمبر3 لاہور اور ایک عورت مسمات نورین رحمان زوجہ شہزاد رحمان ساکن اکرم پارک غالب مارکٹ لاہور سوار تھے، کار کی تلاشی لینے پر منشیات کے پیکٹ برآمد ہوئے جس پر دو کس اور منشیات کو ہمراہ لیکر اسی گاڑی کو بھی ساتھ لیکر جی ٹی روڈ پر واقع مختلف ہوٹلوں پر پھرتے رہے اسی رات ہم نے گاڑی مذاکرہ کو تھانہ سوہاوہ بند کروانے کی بھی کوشش کی بعد ازاں اختر ہوٹل واقع چکوال موڑ سے بندے ہم نے چھوڑ دیئے منشیات سے 15 پیکٹ میرے حصے میں آئے تھے جبکہ باقی منشیات ہمراہی 3 کس اور عمر شکیب نامی جو میرا قریبی دوست ہے ان کے پاس موجود ہے جو اب چونکہ یہ بات علاقہ میں اور محکمہ پولیس وا یکسائز میں پھیل چکی تھی اور سوہاوہ پولیس بھی ان کا تعاقب کررہی تھی، جس سے خوفزدہ ہوکر میں تھانے آیا ہوں متذاکرہ توڑے میں 15 پیکٹ منشیات جو میرے حصے میں آئے تھے پیش کرتا ہوں اور میری مدد کی جائے جس پر بموجودگی گواہان متذاکرہ توڑے کی پڑتال کرنے پر 7 پیکٹ پیڑہ نما مربہ شکل 2 پیکٹ مستطیل شکل میں جبکہ 6 پیکٹ پھولدار موجود تھے اس طرح کل 15 عدد پیکٹ ہر پیکٹ کا وزن 1250 گرام ہوا جس کی پڑتال کرنے پر ہر پیکٹ میں گردہ نما چرس برنگ براؤن پایا گیا۔پولیس تھانہ دینہ نے جنید رزاق ولد محمد رزاق ساکن گوڑھا چوہدریاں تحصیل سوہاوہ انسپکٹر ایکسائز دانیال حسین کانسٹیبل، مرزا عامر کانسٹیبل، ذوالفقار عرف زلفی پرائیویٹ ڈرائیور عمر شکیب نے گردہ نما چرس اپنے قبضے میں رکھ کر منشیات فروشوں کو فرار کروا کر اور سہولت کاری کرکے بدنیتی اور بددیانتی کرکے ارتکاب جرم 9.1.3E-9.1.5E-15.CNSA کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0