جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ضلع بھر میں کسانوں کو یوریا کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہونے دیں گے تمام ڈیلرز کو اس حوالے سے سہولیات فراہم کریں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یوریا کھاد کی کمی کے حوالے سے شکایات پر خصوصی اجلاس میں کہی۔ محکمہ زراعت کی جانب سے ڈی سی جہلم کو کھاد کی سپلائی اور ڈیمانڈ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ڈیلرز نے بتایا کہ ضلع میں ضرورت کے مطابق کھاد کمپنیوں کی جانب سے فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے کسانوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور ڈیلرز کی جانب سے کوئی ذخیرہ اندوزی یا کمی نہیں ہے ڈی سی جہلم نے کہا کہ ہم سپلائی میں بہتری لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے۔
0