جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ضلع بھر میں موجود یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قلت، ضلع بھر کے غریب طبقے کی پریشانیوں میں مزید اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ضلع بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹوروں پر تواتر کے ساتھ سپلائی برقرار نہ رہنے سے غریب طبقہ پریشان ہو کر رہ گیا۔ بازاروں اور یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فرق ختم ہو گیا، یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی 155 اور بازاروں میں 135 سے 140 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کے چاول 350 اور یوٹیلیٹی پر بھی 350 روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں نے نگران وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں فرق پیدا کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش اور سرکاری اداروں کے ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز سے معیاری اشیاء ارزاں نرخوں پر خرید کر استعمال کر سکیں۔
0