جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم صدر پولیس کی اہم کاروائی،پتنگ فروش ملزم گرفتار،110عدد پتنگیں برآمدصدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خرم رشید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 110عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی،خونی کھیل سے عوام الناس کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دوسری جانب جہلم پولیس کا شراب سپلائر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03شراب سپلائرز ملزمان گرفتار،مجموعی طور 90لیٹر شراب برآمد، صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم انتھونی جان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 40لیٹر شراب برآمد،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد نوید سے 30لیٹر شراب برآمد،جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،اسی طرح انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،05منشیات فروش ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری کھیپ بر آمد، کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طیب حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 2کلو 200گرام چرس برآمد کر لی گئی،پنڈ دادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن رضا کو 2 کلو 200 گرام چرس کے ساتھ دھر لیا،للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید امتیاز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے دوران تلاشی 2کلو 200گرام چرس برآمد،جبکہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ظہور الحق اور ثقلین حیدر کو گرفتار کر لیا،ملزم ثقلین سے 2کلو120گرام چرس اور ظہور الحق سے 02کلو 160گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،جملہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
0