جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم صارفین سوئی گیس نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 50فیصد اضافے کو مستر د کرتے ہیں، حکمرانوں کی تباہ کن پالیسوں کے باعث غریب کا چولہا ٹھنڈا اور جینا مشکل ہو چکا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکمرانوں نے اقتدار سنبھالا ہے حکمرانون کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، آئے روز بجلی، گیس، پٹرول، یوٹیلیٹی بلز، اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ غریب سفید پوش طبقہ سے جینے کی سانسیں چھینی جارہی ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ پچھلے 73 سالوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا موجودہ حکمرانوں نے کرکے شہریوں کو خود کشیوں پر مجبور کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے کے باوجود حکومت آئے روز بجلی گیس اور اشیا ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کررہی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے، حکمران اپنی پالیسیوں کو ترک کرکے عوامی مفادات کی پالیسیاں بنائیں تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔
0