0

جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامن

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا۔ صارفین مہنگے داموں ہوٹلوں سے روٹیاں اور سالن خرید کر لانے پر مجبورنان بائیوں اور ہوٹل مالکان کی لوٹ مار جاری۔ صارفین سوئی گیس نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں سخت گرمی کے موسم میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین مہنگے داموں ہوٹلوں سے روٹیاں اور سالن خرید کر گھروں میں لانے پر مجبور ہیں، جبکہ نان بائیوں اور ہوٹل مالکان نے روٹی اور سالن کے نرخوں میں اضافہ کر کے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، صارفین نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر پٹرولیم سے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔