جہلم(چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)جہلم شہر کے اکلوتے قومی مرکز بچت میں اربوں روپے جمع کروانے والے کھاتہ دار سڑکوں پر رُلنے لگے، گرمی اور حبس کے موسم میں کئی کئی گھنٹے قومی مرکز بچت کے باہر بوڑھے اور خواتین کی لائنیں لگی ہوتی ہیں،قومی مرکز بچت کے ذمہ داران معمر شہریوں، خواتین کو سہولیات دینے میں بری طرح ناکام، علی الصبح بزرگ شہری، خواتین قومی مرکز بچت بینک کے باہر بے یارو مددگار لائنوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں جن کے لئے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں جبکہ عملے کی جانب سے عجیب و غریب بہانے سننے کو ملتے ہیں کہ عملہ کم ہونے، کمپیوٹر سسٹم کا لنک ڈاؤن ہونے، انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کیوجہ سے تاخیر ی حربے استعمال کئے جاتے ہیں، اس حوالے سے بزرگ شہریوں نے نگران وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مرکز قومی بچت کی برانچزمیں اضافہ کر کے جہلم کینٹ،جادہ میں بھی مرکز قومی بچت کی برانچیں قائم کی جائے اور ان برانچزمیں فرض شناس ایماندار افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ بزرگوں اور خواتین کھاتہ داروں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
0