جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر نگرانی جہلم شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، کچہری تا ٹاہلیانوالہ روڈ کی گرین بیلٹ تکمیل کے قریب پہنچ گئی ہے، چند ماہ قبل اس سڑک کی تعمیر کے دوران خراب ہونے والے پودے تبدیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ سڑک کے دونوں اطراف میں ٹف ٹائل کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ گرین بیلٹ کو خوبصورت رنگ و روغن کرنے کا کام اختتامی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ جس سے سڑک کی نہ صرف کشادگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پارکنگ کے لیے بہترین جگہ میسر آئی ہے گرین بیلٹ میں تازہ مٹی ڈالنے کے بعد رنگ و روغن نے اس سڑک کو ایک نئی شکل دے دی ہے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق اس پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔
0