0

جہلم شہر و گردونواح میں مسافر چنگ چی رکشہ اور لوڈر رکشہ گاڑیوں کے ڈرائیور زانسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے،

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم شہر و گردونواح میں مسافر چنگ چی رکشہ اور لوڈر رکشہ گاڑیوں کے ڈرائیور زانسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے لگے،شہریوں کا کم عمر اورادھیڑ عمر بزرگ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہرو گردونواح میں مسافرچنگ چی رکشاؤں اور لوڈر رکشاؤں کی تعدادسینکڑوں سے کئی گنا تجاوز کر گئی ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ ساتھ ان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔چنگ چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت کم عمراور بزرگوں کی ہے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو دور کی بات شناختی کارڈ بھی موجود نہیں ہوتا،شہر بھر میں جگہ جگہ چنگ چی رکشاؤں کے اڈے ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔قانون سے نا واقف یہ کم عمرڈرائیورز، اور بزرگ ڈرائیورز جو ذہنی طور پر مفلوج اور کم نظری سے ڈرائیونگ کرتے نظر آتے ہیں، جو شہریوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں، اکثر اوقات سوچے سمجھے بغیر رکشاؤں کو سڑک کے عین وسط میں کھڑاکرکے سواریاں اتارنی اور بٹھائی جاتی ہیں اور یک دم آگے پیچھے دیکھے بغیر ہی چنگ چی رکشوں کو چلا لیتے ہیں جس کے باعث اکثر اوقات حادثات رونما ہوتے ہیں، شہریوں نے ڈی پی او، ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر اور ادھیڑ عمر چنگ چی رکشہ ڈ رائیورز کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں۔