0

جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئ

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر و گردونواح میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش،شہریوں کا نگران وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے، مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت520 سے 550روپے تک فروخت ہورہاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری انتظامیہ نے شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی مرغی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث غریب طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے، مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے نرخ چیک کرنے والی کوئی اتھارٹی موجود نہیں، جس کیوجہ سے دکاندار وں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں، عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریس کو چیکینگ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر سمیت ضلع بھر میں بافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔