جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر و گردونواح میں قائم درجنوں بیکریوں اور انکے کارخانوں میں صفائی کا معیار انتہائی نا گفتہ بہ، مٹھائی اور بیکری کی اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء جن میں ناقص گھی، چینی کی جگہ کیمیکل، کریم وغیرہ شامل کرکے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، بعض مٹھائی یا بیکری کی مصنوعات پر مدت استعمال کی تاریخ بھی درج نہیں کی جاتی، بحث کرنے پر صارفین کو بیکری مالکان کی طرف سے سنگین تنائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش تماشائی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں قائم درجنوں بیکریوں، سویٹس شاپس اور انکے کارخانے ایسے بھی موجود ہیں کہ جن میں صفائی کا کوئی معقول انتظام نہیں،ہر سو بدبو اور کچرا ان کارخانوں کی پہچان بن چکی ہے، جبکہ غیر معیاری اشیاء سے ان کی تیاری دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے جن میں خصوصاً غیر معیاری گھی مضر صحت دودھ، چینی کی جگہ دیگر کیمیکل اور ناقص کریم وغیرہ شامل کی جاتی ہیں، جن کے استعمال سے شہری بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، شہر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کی عدم دلچسپی و چشم پوشی کے باعث مضر صحت اشیاء کی فروخت میں روز بروز اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ جن کے استعمال سے مریضوں کی تعداد دوسرے شہروں کی نسبت ضلع بھر میں زیادہ ہے، مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری دودھ،چینی کی جگہ سکرین ڈال کر تیار کی جارہی ہے، جبکہ بعض بیکری مالکان نے مصنوعات پر زائد المعیادمدت کی کوئی تاریخ درج نہیں کرواتے جو کہ قانوناً جرم ہے مگر یہ سر عام اور دیدہ دلیری کے ساتھ ہو رہاہے، شہریوں کے احتجاج پر کبھی کبھار متعلقہ ادارے بااثر بیکری اور مٹھائی کی دکانوں کے مالکان کے خلاف خانہ پوری کرنے کے لئے فرضی چھاپے مارکر افسران بالا کوسب اچھا ہے کہ رپورٹس پیش کر دیتے ہیں، شہریوں نے بیماریاں فروخت کرنے والے بااثر مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
0