0

جہلم شہر میں فروٹ فروشوں کی من مانیاں عروج پر

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر شاہ)جہلم شہر میں فروٹ فروشوں کی من مانیاں عروج پر گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف۔ شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں فروٹ فروشوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں، اس وقت شہر کے چوک چوراہوں، سڑکوں کے دونوں اطراف مختلف مقامات پردرجنوں کی تعداد میں غیر ملکی پٹھانوں نے لوڈر رکشوں، ریڑھیاں پر فروٹ فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، جبکہ ان کے پاس ریٹ لسٹیں بھی موجود نہیں ہوتی، بازار میں جو آم 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، وہی آم یہ 200 روپے میں فی کلو فروخت کر رہے ہیں، جبکہ آلو بخارا مکس کر کے فروخت کر رہے ہیں، ریٹ لسٹ مانگنے پر الٹا گاہکوں سے لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں،جو کہ ان کا روز کا معمول ہے،کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہ ہے، خاص کر شہر کی اندرونی سڑکوں پر فروٹ فروش سرعام من مرضیاں کر کے اضافی نرخ وصول کر کے عوام کی چمڑی اتارنے میں مصروف ہیں،دوسری جانب یہ ریڑھی بان اکثر شام کے اوقات میں لوڈر رکشے اور ریڑھیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے سبزی و فروٹ کی فروخت شروع کردیتے ہیں،جس کے باعث سڑکیں بلاک ہو جاتی ہیں، علاقہ معززین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے،کہ ان فروٹ فروشوں کو سرکاری نرخ ناموں پر سبزی و فروٹ فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ گاہکوں کو سرکاری نرخوں کے مطابق فروٹ مہیا ہو سکے۔