جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ زلفی)جہلم شہر میں صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق صبح سویرے مین بازار، ڈھوک جمعہ اور وائے کراس سول لائن پہنچ گئے، میونسپل کمیٹی حکام بھی ہمراہ تھے، جہلم شہر میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق علی الصبح مین بازار پہنچ گئے جہاں سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی اور سینٹری انسپکٹر رانا اشفاق سمیت دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کو جاری صفائی پر تفصیلات بتائی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق ڈھوک جمعہ اور وائی کراس سول لائن پہنچے جہاں انہوں نے مصروف عمل سینٹری ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے سخت سردی میں اپنے فرائض انجام دینے پر شاباش دی اور کہا کہ یہ شہر ہمارا گھر ہے اور اس کی صفائی، خوبصورتی اور بہتری کے لیے تمام ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔
0