جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ دران کی مبینہ سرپرستی، شہر میں تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات مافیا سے مبینہ معاوضہ وصول کئے جانے کی شکایات، شہریوں کاڈپٹی کمشنر سے بلا تفریق تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے بازاروں سمیت شہر بھر کے چوک چوراہوں نیز سڑکوں پر بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا ہونا معمول کی بات ہے، گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کے باعث خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے تجاوزات کیخلاف متعدد بار شکایات بھی کیں لیکن میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے مبینہ طور پر ان سے معاوضہ وصول کرکے مافیاکی پشت پناہی میں مصروف ہیں، جس وجہ سے تجاوزات مافیا کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق تجاوزات مافیاء اور مبینہ طور پر ان کی سرپرستی کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کارروائیاں کی جائیں۔
0