0

جہلم شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی عروج پر،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر سمیت گردونواح میں قائم بازاروں میں گراں فروشی عروج پر،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت،اندرون شہر کے بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ناقص اشیاء کی مہنگے داموں فروخت معمول بن چکی ہیں، عوام کمر توڑ مہنگائی میں معیاری اور سستی اشیاء خریدنے کی بجائے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کی اشیاء درجہ اول کے نرخوں پر خریدنے پر مجبور۔ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی رفاعی، فلاحی، مذہبی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے غریب سفید پوش طبقے کو تاجروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، جس کیوجہ سے گرانفروشی کے مرتکب افراد نے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے، لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ، مال بناؤ پالیسیوں پر گامزن ہیں جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ زندہ درگور ہو چکا ہے، سماجی رفاعی، فلاحی، مذہبی، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔