0

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثات میں سر کی چوٹ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول حاصل کرنے کے لئے موٹرسائیکل سوار کا ہیلمٹ پہننا ضروری ہے، نوٹیفکیشن 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت جاری کیا گیا جو تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا ضر وری قرار دیا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ بھی جاری کیا تھا، متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی کی جائیں۔