0

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کم عمر بچوں کو کھلے سگریٹ کی فروخت جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر شاہ)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کم عمر بچوں کو کھلے سگریٹ کی فروخت جاری، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ کم عمر بچے اور نوجوان سگریٹ نوشی میں مبتلا ہونے لگے، جس کے باعث والدین شدید پریشانی کا شکار،شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر میں کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر عائد پابندی پر عمل درآمد نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر کے دوکاندار کم عمر بچوں سمیت نوجوان کو کھلے سگریٹ فروخت کرنے میں مشغول جس کی وجہ سے کم عمر بچے اور نوجوان نسل سگریٹ نوشی میں مبتلاہونے لگی، سکول و کالجز کے طلبہ سگریٹ کا شوق پورا کرنے کے لیے دکانوں سے کھلے سگریٹ خرید کر سوٹے لگاتے دکھائی دیتے ہے،جبکہ اس لعنت سے ہنر مند پیشہ ور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں،بلکہ اس لعنت کو فیشن کی طور پر اپنایاجا رہا ہے، اندرون شہر کی حدود میں ایسی درجنوں پان اور کریانہ شاپ پائی جاتی ہیں،جہاں سگریٹ اور تمبا کو سمیت دیگر اشیاء دستیاب ہیں۔ حکومت نے 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے،مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دلچسپی ولاپرواہی کی وجہ سے بچوں کو سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہے،جس کی وجہ سے بچے نشے کے عادی ہو رہے ہیں،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے