0

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں متعدد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں متعدد ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، انسولین اور آنکھوں کے قطرے بھی نایاب ہو چکے ہیں، جبکہ دل کے مریضوں کے لئے لوپرین کی قلت ہے، جبکہ ڈائریا کی دوائی حتیٰ کے ذخموں پر لگانے والی پائیوڈین تک میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں ضلع بھرکے میڈیکل سٹوروں میں انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جبکہ جلد کے لئے دوائیں بھی فارمیسسز پر موجود نہیں ہیں، موجودہ صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی میں استعمال ہونے والے انجکیشنز کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے، اس سلسلے میں میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی نہیں کی جارہی، دوسری جانب محکمہ صحت کے زرائع کا کہنا ہے کہ ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف حکومت کو سخت کارروائی کرنی چاہئے، دوسری جانب فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا موقف ہے کہ میڈیسن کی تیاری کے لئے خام مال دستیاب نہیں جس کیوجہ سے مینو فیکچرنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔