جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، مرغی کا گوشت 8 سو روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگا، مرغی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے نظر انداز کردیئے۔ شہریوں کے لیے مرغی کا گوشت خرید نا مشکل ہو گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت 7 سو روپے مقرر کیا گیا ہے لیکن مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے اپنے نرخ مقرر کر کے مرغی کا گوشت 800 روپے فی 7 سو50 گرام کے حساب سے فروخت کررہے ہیں۔ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کرکے دیدہ دلیری کے ساتھ گوشت کی فروخت شروع کررکھی ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ماہِ صیام کے بعد چپ کا روزہ رکھا ہوئے ہیں مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مرغی پیچھے سے ہی مہنگی ملتی ہے جبکہ پولٹری فارمز سے مرغیاں مل ہی نہیں رہیں۔ جس کیوجہ سے نرخ بڑھتے ہیں۔ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے غریب طبقہ بری طرح پریشان ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح روٹی کی قیمتوں کو کم کرکے عملدرآمد کروایا جا رہاہے، اسی طرح مرغی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی پر بھی عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش میسرآسکیں اور حکومت پر اعتماد بحال ہو۔
0