0

جہلم شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھرمار نے سڑکوں، گلی محلوں، سمیت گزرگاہوں، پارکوں اور دیگر مقامات پر سیر کیلئے جانے والی خواتین، بچوں و معمر افراد کا جینا دوبھر کر دیا۔ کتوں کے کاٹنے کے ڈر سے خواتین، بچے، بوڑھوں نے صبح کی سیر کرنا چھوڑ دی، محمدی چوک، جادہ، شاندار چوک اور جی ٹی ایس چوک سمیت اندرون شہر کے گلی محلوں، سڑکوں، پارکوں اور دیگر پبلک مقامات سمیت قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے۔ میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کے ملازمین خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔