جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر اور اسکے گردو نواح میں جعلی مشروبات کی فروخت جاری۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران غائب شہری مضرصحت مشروبات کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے برانڈ ز کے لیبل لگا کر فیکٹریاں شہریوں کو جعلی مشروبات فروخت کر کے زہر بانٹنے میں مصروف ہیں، جس کے باعث شہری متعدد بیماریاں میں مبتلا ہو رہے ہیں،جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ٹھنڈے دفتروں سے باہر نکلنا اور ناقص و مضر صحت مشروبات و دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کرنا اپنی توہین سمجھنے لگے،ناقص و مضر صحت اشیاء و مشروبات کے استعمال سے شہری موزی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص و مضر صحت اشیاء وخوردونوش اور مشروبات فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
0