0

جہلم سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کی بطور سی ای او ایجوکیشن پہلے ایک ماہ کی کارکردگی،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم کی بطور سی ای او ایجوکیشن پہلے ایک ماہ کی کارکردگی،میڈم کوثر سلیم نے چارج سنبھا لتے ہی کلیریکل سٹاف اور اساتذہ کی پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جو کہ عرصہ 4ماہ سے تاخیر کا شکار تھا۔جن اساتذہ کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا تھا اور انکی تنخواہیں بند ہو چکی تھیں انکے کنٹریکٹ میں توسیع کے تحریری احکامات جاری کئے گئے تا کہ اساتذہ تنخواہیں جاری رہ سکیں۔ عرصہ دراز سے بغیر کسی وجہ کہ معطل اساتذہ کی بحالی کے احکامات بھی جاری کئے گئے، التواء کا شکار انکوائریوں کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں کلیریکل سٹاف کی دوبارہ پروموشن کے لیے لسٹیں مرتب کی گئیں۔محترمہ کوثر سلیم کی شب و روز محنت اور رات گئے تک اپنے دفتر میں موجود رہنے کی وجہ سکول انفارمیشن سسٹم SIS پے تمام اساتذہ کے کوائف کی درستگیاں کی گئیں تاکہ E.Transfer کے عمل میں کسی بھی ٹیچر کو مشکل پیش نہ آئے،میڈم کوثر سلیم کے ہمدردانہ رویے کی وجہ سے محکمہ تعلیم ضلع جہلم میں خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے اور محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین بغیر کسی ڈر خوف کے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔جہلم کی تمام اساتذہ برادری اور دفتری عملہ میڈم کوثر سلیم کی کوششوں و کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔