0

جہلم سیلولرز کمپنیوں نے اپنے موبائل کارڈز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سیلولرز کمپنیوں نے اپنے موبائل کارڈز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔موبائل کمپنیوں کی طرف سے 7 سو50روپے و الے ماہانہ کارڈ کی قیمت بڑھا کر 800روپے مقرر کر دی ہے تاہم اس میں آف نیٹ منٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سیلولرز کمپنیوں کے نیٹ ورکس سے صارفین پہلے ہی پریشان دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پچھلے چند ماہ میں 3/4 مرتبہ کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کررکھاہے، شہریوں نے اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ناقص سروس فراہم کرنے والی سیلولرز کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں جو سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔