جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیرِ نگرانی، میونسپل کمیٹی جہلم کے مالی اشتراک اور محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام ضلع جہلم میں ”جہلم سپورٹس فیسٹیول 2024” کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ فٹبال فلڈلائٹ ٹورنامنٹ جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کیا جس میں ضلع بھر سے فٹبال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تین روزہ جاری رہنے والافٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ مورخہ 26 جون 2024ء کو اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل میچ پنڈدادنخان فٹبال ٹیم اور ٹائیگر فٹبال کلب جہلم کے مابین کھیلا گیا جس میں 2-0 گول سے فٹبال کا فائنل میچ ٹائیگر فٹبال ٹیم نے اپنے نام کیا اور فاتح قرار پائی۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتام پر حسن احسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) نے فرسٹ اور سیکنڈ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، ان کے ہمراہ محمد عمران ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے، اختتامی تقریب میں اے ڈی سی آر حسن احسن نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
0