جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، سوئی گیس کے پریشر میں کمی، لوگوں کا صبح ناشتہ، دو پہر اور رات کا کھانا گھروں میں تیار کرنا مشکل ہوگیا، صارفین سوئی گیس متبادل مہنگا ایندھن ایل پی جی، لکڑی، مٹی کا تیل اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور، جبکہ بازاروں سے ناقص غیر معیاری مہنگے داموں کھانے خرید کراستعمال کرنے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں شیڈول کے مطابق صبح 6 سے 9، دوپہر 12 سے رات 9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس سپلائی کی جاتی تھی، لیکن گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین سوئی گیس کی زندگیاں عذاب بن کررہ گئیں ہیں۔سوئی گیس بندش کے باعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ گھریلوخواتین کا گھروں میں کھانا تیار کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے،دن رات سردی میں بچے بڑے اور مریض با لخصوص معصوم بچے و خواتین سردی سے ٹھٹھرانے سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ صارفین نے نگران وزیراعظم سے نوٹس لینے اور گیس کی مستقل فراہمی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیاہے۔
0