جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سوئی نادرن گیس حکام کے مطابق گھریلو صارفین کو دن میں 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے دسمبر میں گیس کی ضرورت پوری کرنے کیلئے دواضافی ایل این جی کارگوحاصل کر لئے ہیں۔اضافی ایل این جی سے گھریلو ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی، اضافی ایل این جی سے دسمبرمیں دستیاب گیس 1850 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی۔ سوئی ناردرن گیس نے سپلائی کا مجوزہ پلان حکومت کو بھجوا دیا۔سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق دسمبرمیں کسی سیکٹر کو گیس سپلائی بند نہیں کی جائے گی،گھریلوصارفین کو دن میں 8گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی، انڈسٹری اور پاور سیکٹر کی مکمل طلب پوری کی جائے گی۔
0