0

جہلم سن فلاور میرج ہال پر شادی کی تقریب پر آتش بازی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی فوری کارروائی،تفصیلات کے مطابق سن فلاور میرج ہال پر شادی کی تقریب پر آتش بازی کرنے والے ملزمان سمیت میرج ہال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، 02 ملزمان گرفتار،کالا گجراں پولیس کو اطلاع ملی کہ چند افراد سن فلاور میرج ہال پر آتش بازی کر رہے ہیں،کالا گجراں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت عمر شہزاد اور طارق کے ناموں سے ہوئی ہے،بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا قانون توڑنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 01 ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت خاور اور مدثر کے ناموں سے ہوئی،ملزم خاور سے رائفل 12 بور معہ راونڈز برآمد، ملزم مدثر سے 02کلو 100گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیا۔