0

جہلم سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں گزشتہ روز سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں گزشتہ روز سے 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گئیں، جس کے تحت صوبہ کی تمام سول فیملی اور مجسٹریٹ عدالتیں ایک ماہ مکمل بندر ہیں گئیں اور یکم ستمبر سے ماتحت عدلیہ دوبارہ کام شروع کرے گئی۔ سیشن عدالتوں اور ہائی کورٹ میں بھی اس وقت موسم گرما کی چھٹیاں جاری ہے۔ ان چھٹیوں کے باعث تمام ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول حجزز تین تین روز بطور ڈیوٹی ججرز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے جو صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے ان چھٹیوں کے باعث وکلاء بھی چھٹیاں منانے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں جس سے ضلع کچہری سمیت تمام کچہریوں جوڈیشل کمپلیکس کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں ضلع کچہری میں روٹین مقدمات کی سماعت ستمبر سے شروع ہوگی۔