0

جہلم سمیت پنجاب بھرمیں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سمیت پنجاب بھرمیں محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نگران حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جہلم سمیت صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں 6 جون سے شروع ہوکر 20 اگست تک ہونگی۔مذکورہ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا،محکمہ تعلیم کا مؤقف ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث نگران حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔