0

جہلم سمیت ملک بھر میں جعلی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا ملازمین میں کون کون ملوث ہیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم سمیت ملک بھر میں جعلی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا ملازمین میں کون کون ملوث ہیں؟ داخلی انکوائری کا تیس فیصد کام مکمل کر لیا گیا جبکہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیر قانونی اجرا کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق داخلی انکوائری میں ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جائیں گی۔ محکمانہ احتساب اور انکوائری کا نظام بھی مضبوط بنایا گیا ہے جس کے ذریعے 18 ہزار سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے۔ حکام کے مطابق نئے اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں، پروسیسنگ کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، نادرا حکام کے مطابق ان اقدامات کی بدولت غیر قانونی شناختی کارڈ کے اجرا اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مد دمل رہی ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نادرا نے ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کر دیے ہیں۔